کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے اور ثبوت بھی اکٹھے کرلیے ہیں، سپریم کورٹ کے سامنے ثبوت رکھیں گے کہ کیسے پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کی گئی، تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی کا اعلان کر کے سیاسی خودکشی کی ہے، حکومت نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑا مارا ہے، یہ چاہتے ہیں کہ ان کا جلد دھڑن تختہ ہو اور یہ ملک چھوڑ کر بھاگ جائیں، تحریک عدم اعتماد کیلئے پیپلز پارٹی سے بات کرسکتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا کہ حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی بھی ہمارے ساتھ کھڑی ہے انہیں کسی چیز پر اعتراض نہیں ہے، سائفر کیس کے ری ٹرائل کیلئے سپریم کورٹ جائیں گے، سائفر اور امریکی قرارداد ایک ساتھ نہیں چل سکتے، نو مئی کے کیسوں کا فیصلہ کافی پہلے آجانا چاہئے تھا، مخصوص نشستوں کے فیصلے میں قانونی سقم ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے میں قانونی سقم ہیں، مخصوص نشستوں کے کیس میں اتنا ریلیف ممکن نہیں تھا جتنا دیا گیا، پی ٹی آئی کو ایسا ریلیف دیا گیا جو انہوں نے مانگا ہی نہیں تھا، پارٹی کی مشاورت کے بعد فیصلہ عدالت میں چیلنج کیا ہے، شارٹ آرڈر کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کردی ہے، میں نے بطور پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل وکالت نامے پر میں نے دستخط کیے، اس فیصلے میں آئین و قانون کی مکمل تشریح نہیں کی گئی۔ عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کس پیمانے پر جانچتی ہے کہ کون سی سیاسی جماعت حقیقت ہے کون نہیں ہے، ہمیں ججوں کا بہت احترام ہے مگر ہمارے کانوں تک بھی کچھ باتیں پہنچتی ہیں، تحریک انصاف کے ارکان نے کسی فورم پر بلے کے انتخابی نشان کا معاملہ نہیں اٹھایا، پی ٹی آئی ارکا ن نے سنی اتحاد کونسل جوائن کی جس کا وجود ہی نہیں ہے جس نے الیکشن ہی نہیں لڑا، سنی اتحاد کونسل کو سیٹیں دیتے تو اقلیتوں کی نشستیں کینسل ہوجاتیں، کیا اب کوئی پارٹی انٹراپارٹی انتخابات نہ کرائے۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ سائفر لہرا کر پاکستان کی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا گیا، سائفر کیس آج بھی مضبوط کیس ہے اس کا ری ٹرائل ہونا چاہئے، تحریک انصاف پر پابندی کا بنیادی معاملہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہے، آئین ثبوت موجود ہونے کی صورت حکومت کو کسی بھی سیاسی جماعت کو کالعدم قرار دے کر کیس سپریم کورٹ میں پیش کرنے کی اجازت دیتا ہے، سپریم کورٹ کے سامنے ثبوت رکھیں گے کہ کیسے پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کی گئی۔ عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے غیرقانونی ذرائع سے امریکا میں لابنگ فرمز ہائر کیں، فارن فنڈنگ کی تفصیلات میڈیا اور عدلیہ کے سامنے رکھیں گے، سائفر کیس اور امریکی قرارداد ایک ساتھ نہیں چل سکتیں، امریکی کانگریس میں قرارداد منظور کروانے میں پی ٹی آئی کے اوورسیز چیپٹر نے کردار ادا کیا، تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق ہمارا کیس بہت مضبوط ہے، ہوم ورک اور قانونی مشاورت کے بعد آج اعلان کیا گیا، کابینہ تمام کیسوں کو جانچنے کے بعد معاملہ فائنل کر کے چیزیں آگے بھیجے گی، ہمارے پاس تمام شواہد موجود ہیں کوئی ابہام نہیں ہے۔
کراچیامریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کےبحران کاحل مزیدفوجی آپریشن میں نہیں...
لاہور افغانوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کئے جانے کا انکشاف ہو ا ہے۔ ایف آئی اے نے تحقیقات کرتے ہوئے ادارہ کے...
ڈھاکہبنگلہ دیش میں فوجی افسران کو امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے اختیارات سونپ دیے گئے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے لاپتہ فیضان عثمان کی بازیابی اور اغوا کاروں کیخلاف...
کراچی ایف آئی اے امیگریشن کراچی نےمبینہ طور پر جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا۔ملزم کو...
پشاورخیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی علی امین...
نیو یارک پاکستانی امریکن تنظیم “ پاکستانی-امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی” جو ‘PAKPAC’کے نامُ سے بھی پہچان رکھتی...
اسلام آبادوفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت مسٹر الیکسی...