اسلام آباد (رانا غلام قادر ) وفاقی اور صو بائی بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس ( ایم سی ایم سی ) کیلئے مختلف سروسزگروپس اور صو بوں کے 173 افسر نامزد کردیے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو مراسلہ ارسال کر دیا۔کورس 19 اگست سے 25 اکتوبر 2024 تک منعقد ہو گا۔کورس بیک وقت نِمز کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں منعقد ہو گا۔ نامزد افسران کو 16 اگست 2024 کو متعلقہ تربیتی مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 2 افسر کورس کیلئے نامزد کئے گئے ہیں جن میں اسسٹنٹ رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان سہیل احمد اوراسسٹنٹ رجسٹرار، آفس انچارج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نزیر محمد شامل ہیں۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے 6 افسر کورس کیلئے نامزد کئے گئے ہیں جن میںسعد اللہ خان، قمر شہزاد، ظہیر احمد، شہزاد جاوید، اللہ رکھا، محمد فیاض افضل شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 7 افسر کورس کیلئے نامزد کئے گئے ہیں جن میںمحمد یوسف، عبدالقیوم، فصیح الدین، فرید الله، ذیشان خان، سلطان، پرویز احمد کلہور شامل ہیں۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 25 افسر مِڈ کیریئر منیجمنٹ کورس کیلئے نامزد کئے گئے ہیں جن میں ڈپٹی کمشنر فیصل آ باد عبد اللہ نیر شیخ ‘ رانا عدیل تصور ‘ ڈپٹی کمشنر چکوال قرت العین ملک ‘ ڈپٹی کمشنر لاہور آ فاق وزیر ‘ جہانزیب ‘ ڈپٹی کمشنر راجن پور منصور احمد خان ‘ ڈی سی شکار پور الطاف احمد ‘ ڈی سی ٹنڈو محمد خان دھر مون‘ بشری اقبال رائو‘ ڈی سی لاڑکانہ شرجیل نور ‘ بتول اسدی ‘ رابعہ ریاست ‘ ڈی سی ڈیرہ ا سمعیل خان منصو ر ارشد ‘ ملیحہ جمال ‘ ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ ‘ ڈی سی ملیر عرفان سلام ‘ محمد وقاص راجپوت ‘ ڈی سی ر حیم یار خان خرم پرویز ‘ محمد زبیر خان ‘ بلال سلیم اور محمد بلال شاہد رائو شامل ہیں۔ پولیس سروس آف پاکستان کے 20 افسرنامزد کئے گئے ہیں جن میں ملک جمیل ظفر ‘ محمد ہاشم ‘ سید عزیز ‘ وسیم ریاض ‘ دوست محمد ‘ محمد عمر خان ‘ زبیر نذیر احمد شیخ ‘ محمد طا رق نواز ‘ محمد عمران ‘ سوہائی عزیز ‘ سید اسد مظفر ‘ محمد ظفر ‘ احمد نواز شاہ ‘ محمد سمیع ملک ‘ عطا ء الر حمن ‘ محمد عمران ‘ محمد سرفراز ورک ‘ علی بن طا رق ‘ نجم الحسن لیا قت اور تصور اقبال شامل ہیں۔آفس منیجمنٹ گروپ کے 20 افسران نامزد کئے گئے ہیں جن میں ہمارقیہ صفدر ‘ عترت زہرہ ‘ تحریم فاطمہ ‘ محمد عرفان خان ‘ عاتکہ عمار بخاری ‘ محمد فریدون ‘ سیدہ صبوحی فاطمہ ‘ ہدی شاہ ‘ عبد الحنیف ‘ سا رہ بے نظیر ‘ حافظ شہزاد مسعود ‘ عبد الر حیم خان ‘ عاطف رشید ‘ علینہ علی ‘ نوید سکندر ‘ زہرہ ابڑو‘ محمد اویس جاوید ‘ احمد علی ‘ ظہیر الدین با بر اور رفیق احمد کھو کھر شامل ہیں۔ فارن سروس کے 8 افسروں میں عائشہ ابو بکر ‘ محسن سیف اللہ ‘ سلمان خالد چوہدری ‘ ایمن ندیم ‘ فر ہاد الر حمن ‘ مرک اعجاز ‘ حبیب اللہ خان اور رمیض علی ملک شامل ہیں۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے 10 افسران نامزد کئے گئے ہیں جن میں امجد علی ‘ علی نور ‘ محمد اویس اسحق ‘ یاسر حسین بھٹو ‘ محمد وقاص مقصود ‘ محمد عدنان ‘ آفاق احمد ‘ ریاض احمد ‘ سردار عمر شریف اور عمران یوسف شامل ہیں۔ پا کستان آڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس کے دس ‘ کسٹمز سروس کے 10 افسر نامزدانفارمیشن گروپ کے 3، پوسٹل گروپ کے 3 افسر ‘ ملٹری لینڈ کےدو‘ وزارت ریلوے کے چار ‘ایوی ایشن ڈویژن کے 2، کابینہ ڈویژن ایک، وزارتِ دفاع کا ایک افسر ‘ فنا نس ڈویژن کے دو ‘ وزارت صنعت و پیداوار کے دو‘ سائنس اینڈ تیکنالوجی کے تین ‘ ہیوم رائٹس کا ایک ‘ وزارت تجارت کے تین اور میری ٹائم افیئرز کے چھ افسر نامزد کئے گئے ہیں۔ان کے علاوہ حکومت آزاد کشمیر ‘ حکومت گلگت بلتستان ‘ پنجاب ‘ سندھ ‘ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان حکومت کے افسروں کی نامزدگی کی گئی ہے۔
کراچیامریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کےبحران کاحل مزیدفوجی آپریشن میں نہیں...
لاہور افغانوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کئے جانے کا انکشاف ہو ا ہے۔ ایف آئی اے نے تحقیقات کرتے ہوئے ادارہ کے...
ڈھاکہبنگلہ دیش میں فوجی افسران کو امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے اختیارات سونپ دیے گئے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے لاپتہ فیضان عثمان کی بازیابی اور اغوا کاروں کیخلاف...
کراچی ایف آئی اے امیگریشن کراچی نےمبینہ طور پر جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا۔ملزم کو...
پشاورخیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی علی امین...
نیو یارک پاکستانی امریکن تنظیم “ پاکستانی-امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی” جو ‘PAKPAC’کے نامُ سے بھی پہچان رکھتی...
اسلام آبادوفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت مسٹر الیکسی...