میامی (اے ایف پی) ڈونلڈ ٹرمپ کی تعینات کردہ فلوریڈا کے جج نے سابق صدر کیخلاف اعلیٰ خفیہ دستاویزات کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنے کے الزام میں فوجداری مقدمے کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی استغاثہ جیک اسمتھ کی تقرری کا طریقہ غلط تھا۔یہ فیصلہ ٹرمپ کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے، جن پر وائٹ ہاؤس سے نکلنے کے بعد اعلیٰ ترین خفیہ دستاویزات رکھ کر قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ فلوریڈا کی جج کے انکے خلاف مبینہ طور پر خفیہ دستاویزات کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنیکا مقدمہ خارج کر نے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف تمام عدالتی مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر کہا کہ فلوریڈا میں لاقانونیت کے خلاف فرد جرم خارج کرنا پہلا قدم ہونا چاہیے، جس کے بعد تمام ڈائن ہنٹس کو فوری طور پر خارج کر دیا جائے ۔جج ایلین کینن نے اپنا فیصلہ اس وقت سنایا جب78 سالہ سابق صدر کے وکلاء کی جانب سے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا اندازہ لگانے کے لیے کارروائی کو جزوی طور پر روکنے کی دلیل دی کہ سابق صدر کو استغاثہ سے وسیع استثنیٰ حاصل ہے۔ایلین کینن نے اپنے فیصلے میں لکھاکہ سابق صدر ٹرمپ کی خصوصی وکیل جیک اسمتھ کی غیر قانونی تقرری اور فنڈنگ کی بنیاد پر فرد جرم کو مسترد کرنے کی تحریک منظور کر لی گئی ہے،سپرسیڈنگ فرد جرم کو خارج کر دیا گیا ہے کیونکہ خصوصی وکیل جیک اسمتھ کی تقرری امریکہ کے آئین کی تقرری کی شق کی خلاف ورزی کرتی ہے۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ کو پنسلوانیا میں ایک ریلی میں قاتلانہ حملے میں بچ جانے کے چند دن بعد ریپبلکن نیشنل کنونشن میں اپنی پارٹی کے چیمپیئن کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل کی منظوری...
حیدرآباد چینی مافیا نے سرکاری خزانے کو مال غنیمت سمجھ لیا،23ارب روپے سے زائد کا قرضہ اور سود کی رقوم بینکوں...
کراچی پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے آئینی عدالت کے قیام کیخلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا اور نعرے بازی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ ’’کووڈ 19‘‘ کی طرح ’’انتشار 18‘‘...
کراچیسندھ میں آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سروس کا آغاز آج سے کیا جا رہا ہے۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار...
کراچی بھارتی شہر کانپور میں ہونے والے انڈیا اور بنگلا دیش کے دوسرے ٹیسٹ کے موقع پر ایک بنگلا دیشی سپورٹر پر...
تووس ریور جنوبی افریقا کی خاتون نے جمعہ کو اپنی 118ویں سالگرہ منائی، وہ اس طرح دنیا کی معمر ترین خاتون بن گئی...
اسلام آباد پاکستان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں الیکشن کے...