کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال تحریک انصاف پر پابندی، آرٹیکل چھ لگانے کا اعلان، حکومت کو فائدہ ہوگا یا نقصان؟ کا جواب دیتے ہوئے پاکستان میں صرف آمروں کے دور میں سیاسی جماعتوں پر پابندیاں لگیں،حکومت ملک چلانے میں ناکام ہو کر مایوسی میں ایسی حرکتیں کررہی ہے،سیاسی جماعتوں کی حکومت میں ایک سیاسی جماعت پر پابندی کی کوشش سے بڑی کوئی حماقت نہیں ہوسکتی، پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ افسوسناک اور شرمناک ہے، یہ اقدام ن لیگ کیلئے عبرتناک بھی ہوسکتا ہے۔