کراچی (ٹی وی رپورٹ) پی ٹی آئی پر پابندی لگانےکے حکومتی فیصلے پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں ،سیاسی رہنمائوں اور ماہرین قانون نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانا قانون کے مطابق نہیں ہے قانون میں اس کی کسی قسم کی گنجائش نہیں ہے، تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ بظاہر ایسا نظر آرہا ہے کہ کل جو مری میں میٹنگ ہوئی تھی اس میں ہوا ، یہ خبر جو آج حکومت نے بنا دی ہے کل یہ ان کے ہی گلے پڑے گی کیوں کہ اس کے نفاذ کے لیے سپریم کورٹ جانا پڑے گا، حکومت کی لڑائی اب تحریک انصاف تک محدود نہیں رہی ہے اب حکومت جوڈیشری سے لڑ رہی ہے،میں نہیں سمجھتا پیپلز پارٹی تحریک انصاف پر پابندی کی حمایت کرے گی خصوصی نشریات میں تجزیہ کار حامد میر ،ماہر قانون اور رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر علی ظفر،تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ ،شہزاد اقبال ،مظہرعباس ،ماہرقانون حافظ احسان اور رہنما اے این پی میاں افتخار نے اظہار خیال کیا۔صحافی اور تجزیہ کارحامد میر نے کہاکہ یہ بات غیر متوقع نہیں ہے چونکہ اس سے پہلے بھی حکومت کہہ چکی ہے کہ پی ٹی آئی اور وہ ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے جبکہ پابندی کی بھی بات ہوچکی ہے۔
واشنگٹن سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور ناکام مذاکرات...
اسلام آباد حکومتِ پاکستان، ریونیو ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹرنیشنل ٹیکس...
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کیخلاف ریاستی اداروں...
جیکب آباد کفایت شعاری مہم مذاق بن گئی۔ بلاول کے قافلے میں20 سے زائد گاڑیاں، عوامی سوالات تیز تفصیلات کے...
کراچیبڑی عید پر فلمی ہیروئنوں کے مابین سخت مقابلے متوقع۔ فلم سائیکو میں میرا زندگی کے یادگار کردار میں جلوہ...
کراچی کراچی کے علاقے ناظم آباد ایک نمبر میں ٹریفک حادثے میں دو لڑکیاں جاں بحق جبکہ ایک لڑکا زخمی ہوا۔ایس ایس...
اسلام آباد آزاد کشمیر کے صدارتی الیکشن میں تاخیرکا معاملہ بحرانی کیفیت اختیار کر گیا ہے،آئینی ماہرین کی...
کراچی بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نےپاکستان کیساتھ تعلقات میں پیشرفت کو قابل اطمینان...