سعودی عرب،بجلی بندش،کمپنی فی صارف2ہزار ریال ادا کرے گی

16 جولائی ، 2024

ریاض(جنگ نیوز)سعودی عرب میں بجلی کی طویل بندش پر متاثرہ صارفین کو ہرجانے کے طور پر 2 ہزار ریال فی میٹر ادائیگی کی گئی۔سعودی اخبار کے مطابق سعودی صوبے نجران کے علاقے شرورہ میں گزشتہ جمعےکو بجلی کا طویل تعطل سامنے آیا تھا۔ایک بیان میں سعودی الیکٹرک کمپنی نے متاثرہ صارفین سے معذرت کرتے ہوئےکہا ہے کہ گزشتہ جمعےکو بجلی کی فراہمی میں تکنیکی خرابی کے باعث تعطل آیا تھا اور ہفتے کی شام تک بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہوسکی تھی، ادارہ اس پر صارفین سے معذرت خواہ ہے۔