کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 30پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 25 پیسے تک گھٹ گئی، یورو کی قیمت میں 41پیسے کی کمی، پاؤنڈ کی قیمت بھی 60پیسے تک کم ہو گئی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 30 پیسے کی کمی سے 278.30 روپے سے کم ہو کر 278.00 روپے اور قیمت فروخت 25 پیسے کی کمی سے 278.60 روپے سے کم ہو کر 278.35 روپے ہو گئی ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 6 پیسے کی کمی سے 279.05 روپے سے کم ہو کر 278.99 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 280.50 روپے پر برقرار رہی، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 41 پیسے کی کمی سے 302.05 روپے سے کم ہو کر 301.64 روپے اور قیمت فروخت 38 پیسے کی کمی سے 304.95 روپے سے کم ہو کر 304.57 روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق پیر کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 60 پیسے کی کمی سے 360.15 روپے سے کم ہو کر 359.55 روپے اور قیمت فروخت 54 پیسے کی کمی سے 363.53 روپے سے کم ہو کر 362.99 روپے پر آگئی۔
کراچی ایم کیو ایم میں اختلافات اور انتشار کے حوالے سےبرف پگھلنے کے امکانات ابھی واضح نہیں ہورہے ہیں، تاہم بعض...
کراچیگورنر سندھ کی تبدیلی کی افواہوں پر حکومتی اتحاد کا موقف سامنے آگیا۔ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ کے...
کراچیپاکستان میں طلاق اور خلع کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے ، کراچی کی فیملی کورٹس میں گزشتہ سال...
ریاضسعودی عرب نے پاکستان اور بھارت سمیت 14ممالک کے لیے نئی ویزا پالیسی متعارف کرواتے ہوئے ایک سال کی ملٹی پل...
کوئٹہپسنی فش ہاربر ایریا میں کوسٹ گارڈز نےدہشت گردوں کا حملہ ناکام بتاتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت...
کراچیلیبیا میں دو اجتماعی قبروں سے درجنوں تارکین وطن اور مہاجرین کی لاشیں ملی ہیں۔لیبیا کے حکام نے ملک کے...
کراچی پریڈی پولیس کی حراست میں جاںبحق ہونے والے نوجوان تاجر وقاص کی پولیس حراست میں ہلاکت سے قبل جھگڑے کی سی...
کراچیفیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسیامیگریشن نے کراچی ائر پورٹ پر کارروائی میں مبینہ طور پرجعلی دستاویزات پر سفر...