کراچی(نیوزڈیسک) امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی کرنسی نیچے گرتے ہوئے تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، روپے کی قدر دن بہ دن گرنے کے سبب ایسا ہوا۔بھارتی کرنسی اب تک کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ چکی ہے یعنی ایک ڈالر اب 83.62 بھارتی روپے کے برابر ہوگیا ہے۔ آج جب شیئر مارکیٹ کا کاروبار بند ہوا تو امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی کرنسی کو دھچکا لگا اور یہ گراوٹ کا شکار ہو کر تاریخ کی کم ترین سطح پر آیا۔پیر کو جب بھارتی اسٹاک مارکیٹ کا اختتام ہوا تو ایک ڈالر کے مقابلے میں بھارتی کرنسی کی قدر 83.62 روپے تھی جو کہ مودی سرکار کی تیسری حکومت میں کافی کم ہے۔