عباسی شہید اسپتال کے او پی ڈی انچارج کو معطل کردیا گیا

16 جولائی ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عباسی شہید اسپتال کے او پی ڈی انچارج کو معطل کردیا گیا، انچارج ڈاکٹرنے خاتون تیمار دار کو جنسی طور پر ہراساں کیا، ڈاکٹر کی خاتون اٹنڈنٹ سے خیر اخلاقی گفتگو کے وائس نوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر جاوید کے مطابق عباسی شہید اسپتال کے او پی ڈی انچارج نے خاتون تیمار دار کو جنسی طور پر حراساں کیا،متاثرہ خاتون سات سالہ معذور بچے کے علاج کی غرض سے اسپتال آئی تھی،تقریبا بیس روز بچے اسپتال میں زیر علاج رہا،بچہ تشویشناک حالت کے سبب انتقال کرگیا،والدہ کو لاش اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ حوالے کردیا گیا تھا،مجھے سوشل میڈیا پر کچھ وائس نوٹس بھیجے گئے،وائس نوٹس او پی انچارج کے لگ رہے تھے،ڈاکٹر نے خاتون اٹنڈنٹ کو خیر اخلاقی وائس نوٹس بھیجے تھے،وائس نوٹس میں خاتون کو امیر دوست سے دوستی کروانے اور پیسوں کی آفر بھی کی گئی،متاثرہ خاتون نے ہمیں کوئی شکایت درج نہیں کروائی تھی،میں نے معاملے کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر کو سروسز فراہم کرنے سے روک لیا تھا اور اس حوالے سے تفصیلات بھی طلب کی تھیں۔