مقبوضہ کشمیر ،ضلع کپواڑہ میں قابض فوج نے تین کشمیری شہید کردیے

16 جولائی ، 2024

نئی دہلی (اے ایف پی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے تین کشمیریوں کو شہید کر دیا ، مقبوضہ کشمیر میں حالیہ دنوں میں قابض فوج کے ظلم میں اضافہ ہوا ہے،بھارتی فوج کی چنار کور نے اتوار کی شب کہا کہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں کارروائی کے دوران تین کشمیری مارے گئے، جن سے مبینہ ہتھیار اور دیگر جنگی اسٹورز ضبط کر نے کا دعویٰ کیا۔خیال رہے کہ مسلم اکثریتی کشمیر 1947 میں برطانوی راج سے آزادی کے بعد سے متنازع علاقہ ہے۔