اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے رہا کردیا۔اسلام آباد پولیس نے صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا۔ اسلام آباد کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم دیا کہ صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کیا جائے۔ہائیکورٹ کی صنم جاوید کو گھر جانے کی اجازت دی اور حکم دیا کہ صنم جاوید اس دوران ایک بھی لفظ بولیں تو عدالت اپنا آرڈر واپس لے لے گی۔ اسلام آبادہائیکورٹ نے صنم جاوید کیخلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل میاں علی اشفاق کو ہدایت کی کہ صنم جاوید گھر جائے اور خاموش رہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ جمعرات تک صنم جاوید اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ جائے، صنم جاوید کو عدالت پیش کیا جانا پولیس کے لیے قابل تعریف ہے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھاکہ ورکنگ ڈیز میں ہم اس کیس کا فیصلہ کرینگے۔
واشنگٹن امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ایرانی حکومت کے اندر موجود بعض عناصر کے ساتھ کام کرنے کی امید ظاہر...
اسلام آ باد پاکستان میں HIVایڈز کے84ہزار421رجسٹرڈ مریض ہیں، ایڈز کے مریضوں کی زیادہ تعداد پنجاب اور سندھ میں...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کو سول سروس سے ریٹائرمنٹ کے بعد ماہانہ...
کراچیاے پی این ایس کے اعلامیہ کے مطابق آل پاکستان نیو زپیپرز سوسائٹی کی سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس منگل...
کراچی امریکی ماہر رابرٹ پیپ نے بڑا دعویٰ کیا ہے کہ ایران دنیا کےپانچ طاقتور ترین ممالک میں شامل ہوچکا، حالیہ...
اسلام آباد گیس کی کمی کے باعث ملک میں سی این جی سیکٹر کو فراہمی بند اور بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ...
اسلام آبا د بجلی کے فکسڈ چارجز کو کھپت کے بجائے لوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ، نئے فارمولے کے تحت فکسڈ چارجز کے...
کراچیایف آئی اے نے وزٹ ویزا کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ سے2مسافروں...