کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور صارفین پر ایک ہزار تک فکسڈ ٹیکس نافذ کرنے کے حکومتی اقدا م کی مذمت کرتے ہوئے آفاق احمد نے اس اقدام کو عوام دشمن اقدام قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کی تحقیق کی مطابق عوا م سے ٹیکسوں کی مد میں وصول کی جانے والی رقم سے 26کھرب روپے سے زیادہ اشرافیہ اپنی مراعات پر خرچ کرتی ہے، بجائے اسکے کہ ملک کی معاشی حالات کے پیش نظریہ مرعات ختم کرکے یہ خطیر رقم مہنگائی کے ستائے عوام کو کچھ ریلیف دینے کیلئے خرچ کی جاتی،حکومت نے بجلی مزید مہنگی کرکے اور فکسڈ ٹیکس نافذ کر کے عوام پر ہی ظلم کا پہاڑتوڑ ڈدیا ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ جو ملک تقریباً124ارب امریکی ڈالر کا مقروض ہے اور ملازمین کی تنخواہیں بیرونی دنیا سے قرض لیکر ادا کررہاہے۔