اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت معطل کرنے پر چیف کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت دوران ریمارکس دئیے کہ لا اینڈ آرڈر کے قانون کی آڑ میں لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق برباد کر دئیے گئے ، جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے ، میں ان کی درخواست کو منظور کرتا ہوں۔ عدالت نے فریقین کو بیٹھ کر معاملے کا حل نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ کیس کی سماعت آئندہ پیر کو چیف جسٹس کی عدالت میں مقرر کرنے کی جائے ۔