اسلام آباد (آئی این پی )سابق وزیرخزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کےسیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت نقصانات پورے کرنے کیلئے عوام پر ٹیکس لگاتی ہے‘پاکستان میں گیس بھارت، بنگلادیش سمیت دیگر ممالک سے زیادہ مہنگی ہے۔ایک انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے کہاکہ حکومت نقصانات پورے کرنے کیلئے عوام پر ٹیکس لگاتی ہے‘عوام کی جیب سے ایک ہزار ارب روپے مزید لئے جائیں گے۔