اختر منیر خان 2سال کیلئے دوبارہ صدر کےپریس سیکریٹری مقرر

16 جولائی ، 2024

اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) صدر مملکت نے گریڈ اکیس کے ریٹائرڈ افسر اختر منیر خان کی دو سال کی مدت کے لئے دوبارہ حکومتی خدمات کی انجام دہی کے معاہدے کی منظوری دیدی ہے۔اختر منیر خان جن کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے ہے قبل ازیں صدر کے پریس سیکریٹری تھے وہ رواں ہفتے وزارت اطلاعات کے افسر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے تھے۔ آئندہ مدت کے لئے وہ صدر کے پریس سیکریٹری رہیں گے۔ اختر منیر کاشمار فرض شناس اور محنتی افسروں میں ہوتا ہے ان کی دوبارہ تعیناتی پر سینئر سرکاری حکام اور بالخصوص محکمہ اطلاعات کے افسروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کےذرائع نے بتایا ہے کہ اختر منیر نے اپنی ذمہ داریوں کو سنبھال لیا ہے۔