مچ( نامہ نگار ) مچ کی مقامی کوئلہ کان بیٹھ جانے کی وجہ سے دو کان کن جاں بحق ہو گئے ۔ دونوں پھنس گئے ،لاشوں کو سول ہسپتال لایا گیا، حمید اللہ اور عبد الرحمان کا تعلق شانگلہ سے تھا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شام مچ کی مقامی کوئلہ کان بیٹھ جانے سے دو کان کن پھنس گئے جنہیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کیا گیا تاہم دونوں کان کن حمید اللہ اور عبد الرحمان سکنہ شا نگلہ جان بحق ہو گئے، لاشوں کو سول ہسپتال مچ لایا گیا ۔