بنگلہ دیش ، سرکاری100ملازمتوں کا کوٹہ، طلبہ گروپوں میں تصادم، زخمی

16 جولائی ، 2024

ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش میں گزشتہ روزپولیس نے بتایا کہ حریف طلباء کے درمیان جھڑپ میں کم از کم 100افراد زخمی ہو گئے، سرکاری ملازمتوں کے کوٹے کی مخالفت کرنیوالے مظاہرین اور حکمراں جماعت کے وفادار مظاہرین میں تصادم ہوا۔پولیس اور عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈھاکہ یونیورسٹی کیمپس میں کوٹہ مخالف سینکڑوں مظاہرین اور حکمران عوامی لیگ پارٹی کے حامی طلباء کے درمیان لڑائی کئی گھنٹے جاری رہی، اس دوران انہوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا، لاٹھیاں برسائیں اور لوہے کی سلاخوں سے مارا۔