اسلام آباد(جنگ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور بڑے بھائی نوازشریف سے 3 روز میں تیسری بار ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال ‘تحریک انصاف پرپابندی اور دیگر اقدامات پرعمل درآمدکی حکمت عملی پرمشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم نے نوازشریف کو آصف زرداری اور دیگر اتحادیوں سے رابطوں اور مشاورت سے آگاہ کیا جبکہ چھانگلہ گلی رہائش گاہ پر ہونے والی مشاورت میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے شہباز شریف کو تمام قانونی، آئینی اور سیاسی آپشن استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ذرائع کے مطابق مشاورتی عمل میں کیے تمام فیصلوں سے پارٹی کی سینئررہنماؤں کوبھی اعتمادمیں لیاگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محرم کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی بلایا جائے گا اور پارلیمنٹ کے اجلاس بھی شیڈول سے قبل بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اسلام آباد وزارت آئی ٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اعزاز اللہ شاہ کے خلاف تحریک استحقاق سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے...
کراچی جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں میزبان مبشر ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم۔سیاسی امور،رانا...
کراچیمصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کے والد نے ویڈیو بیان میں اپنے بیٹے ارمغان کو سزا دینے کا...
اسلام آباد سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نواز شریف نے بلوچستان میں امن وامان کی بحالی کیلئے...
ڈیرہ غا زیخان پنجاب پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کے عزائم ایک بار پھر خاک میں ملا دیے، ڈیرہ غازیخان کی تحصیل...
لاہور وزیراعلیٰ پنجابمریم نوازشریف نے کہا کہ حکومت ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے اور آنے والی نسلوں کو صاف...
اسلام آباد پاکستان کسٹمز سروس کے تبدیل کئے گئے افسران کوسبکدوش کرنے کا حکم ، پہلے ہی اپنے چارج چھوڑ نے والے...