ؕ’’ہمت کارڈ‘‘پنجاب میں4لاکھ رجسٹرڈ معذور افراد کی مالی مدد کیلئے تصدیق شروع،سہ ماہی 7500روپے ملیں گے

16 جولائی ، 2024

لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب حکومت نے معذور افراد کی مالی امداد کے لئے ’’ہمت کارڈ‘‘ کے اجراء کے حوالے سےصوبے بھر میں4 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ معذور افراد کی فیلڈ ویری فیکیشن کا کام شروع کردیا ہے۔ معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے معذور افراد کی رجسٹریشن کا سسٹم2022میں شروع کیا گیا تھا۔ حکومت کی طرف سے جاری کرائٹیریا کے مطابق معذور افراد صرف ان کو تسلیم کیا جاتا ہے جنکو میڈیکل بورڈ معائنے کے بعد باقائدہ سرٹیفکیٹ ایشو کرتا ہے۔پنجاب حکومت کی طرف سے معذور افراد کو آن لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی ہے جس کے تحت کوئی بھی معذور شخص اپنا Disability سرٹیفکیٹ لینے کے حوالے سے میڈیکل بورڈ کے معائنے کے لئے نہ صرف آن لائن اپلائی کر سکتا ہے بلکہ آن لائن Appointment date بھی لے سکتا ہے۔ میڈیکل بورڈ معذور شخص کا معائنہ کرکے اس کو باقائدہ معذوری کا سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے۔