لاہور(آئی این پی)انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی ۔انسداد دہشت گردی عدالت کوٹ لکھپت جیل لاہور میں 9مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں فاضل جج خالد ارشد نے ملزم شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا ۔عدالت نے شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی۔قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں 9مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں کوٹ لکھپت جیل پہنچایا گیا تھا۔ انہیں انسداد دہشت گردی عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کے لیے طلب کررکھا تھا۔شاہ محمود قریشی پر تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات ہیں۔
اسلام آبا د وزارت ہاوسنگ نے اسٹیٹ افس کے 2معطل افسران کو بحال کردیا گریڈ انیس کے عامر علی خان کو ڈا ئریکٹر...
اسلام آباد ملٹری اکاوئنٹنٹ جنرل کاشف احمد نور نے پی ایم اے ڈی کے کلاس فور ملازمین کیلئے موجودہ مالی سال 2024-25...
اسلام آباد امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے اقلیتوں کے ساتھ بدترسلوک پر پاکستانی حکام اور...
اسلام آباد قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں آئندہ ماہ تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک بن جائیں گے،تحریک...
اسلام آبا د وفاقی کا بینہ نے سلیکشن کمیٹی کی سفارش پراپیلٹ ٹر یبونل ان لینڈریونیو کے 9ممبران کی تقرری کی...
راولپنڈی متحدہ عرب امارات کے وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے سندھ و بلوچستان کے ممبران کی...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے ایصال ثواب کےلئے...