لاہور ( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دیئے جانے کیخلاف ایک اور درخواست لارجر بنچ کو بھیجنے کی سفارش کر دی۔جسٹس فاروق حیدر نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کا حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے، موجودہ درخواست کے حتمی فیصلے تک مذکورہ نوٹیفکیشن کے حوالے سے کارروائی کو معطل کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم کو ارسال کر دی۔جسٹس فاروق حیدر نے اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو اجتماعی سماعت کیلئے لگانے کی سفارش بھی کی ہے۔
اسلام آباد صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کو اسلام آباد میں مذاکرات کی وجہ قرارد ے دیا ہے ۔ امریکی...
لندن برطانوی وزیرِ اعظم کیئر ا سٹارمر نے بدھ کے روز کہا ہے کہ وہ ایران جنگ میں شامل ہونے کے لئے ڈالے جانے والے...
کراچی ٹائم میگزین 2026 کی 100بااثر شخصیات، طاقت، رسوخ اور شہرت کا نیا منظرنامہ، عالمی اثر و رسوخ پر انتخاب،...
اسلام آبادایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے بدھ کے روز جے یو آئیکے سر براہ مولانا...
ماسکو ایران جنگ بحران کے باعث روس نے چین کو توانائی کی کمی پوری کرنے کی پیشکش کر دی۔روسی وزیر خارجہ نے پریس...
لندن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدے سے دستبردار ہونے کی دھمکی دی ہے، اس معاہدے سے...
کراچیامریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک جنگ بندی میں مزید دو ہفتوں کی توسیع پر...
کراچی برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی تحقیق کے مطابق ایران نے خفیہ طور پر ایک چینی جاسوس سیٹلائٹ حاصل کیا جس نے...