اسلام آباد ( طاہر خلیل ) آرٹیکل 6 کےتحت ڈاکٹر عارف علوی ،عمران خان اور قاسم سوری کے خلاف غداری کا مقدمہ یا آرٹیکل 17 کے ذریعے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کامعاملہ دونوں صورتوں میں فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی ، اس کیلئے پارلیمنٹ کی توثیق کی ضرورت نہیں ، آئین کے آرٹیکل 17 میں کہا گیا کہ کوئی سیاسی جماعت ایسے طریقے پر کام کرر ہی ہے جو پاکستان کی سلامتی اور حاکمیت اعلیٰ کیلئے نقصان دہ ہے تو وفاقی حکومت سیاسی جماعت پر پابندی کے اعلان کے 15دن کے اندر معاملہ سپریم کورٹ کے حوالے کرے گی ، جس کا فیصلہ حتمی ہو گا۔ اگر سپریم کورٹ سیاسی جماعت پر پابندی کا فیصلہ کرے تو اس کے خوفناک اثرات مرتب ہوں گے اور الیکشن ایکٹ کا آرٹیکل 212 نافذ ہو جائے گا جس کے ذریعے ایسی جماعت سے وابستہ تمام پارلیمنٹرنز ،صوبائی اسمبلیوں کے اراکین اور بلدیاتی عہدیدار ختم ہو جائیں گے ،قانون نے الیکشن کمیشن کو بھی اختیار دیا ہے کہ وہ کسی جماعت کی فارن فنڈنگ چیک اور تحقیقات کر سکتا ہے اور شواہد کی روشنی میں فیصلہ کر سکتا ہے اور فارن فنڈنگ ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن جماعت پر پابندی لگانے کا ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجے گا اور سپریم کورٹ کا فیصلہ قطعی ہو گا۔ جہاں تک حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے تین لیڈروں کے خلاف آرٹیکل 6 کے ذریعے ٹرائل کا معاملہ ہے اس حوالے سے 13 اپریل 2022 کو ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی رولنگ مقدمے کی بنیاد بنا ئی جارہی ہے ،جس کے ذریعے اپوزیشن کی وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو ختم کر دیا گیا تھا۔
کراچیسینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا بھارتی اینکرکے طنزیہ سوال پر کرارہ جواب، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی...
کراچی ماہرین منیر اکرم، جلیل عباس جیلانی اور ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اسلام آباد امن مذاکرات میں فوری...
اسلام آباد اسلام آباد میں امن مذاکرات کی کوریج کیلئے 200 سے زائد میڈیا اداروں اور صحافیوں کی آمد،دو سو سے...
اسلام آباد پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور AWACS/EWطیارے جمعرات کو نصف شب کے بعد ایرانی فضائی حدود میں داخل...
کراچی ایران،امریکا، مذاکرات پر عالمی نظریں مرکوز، ”جیونیوز“ کی خصوصی نشریات، نیوز بلیٹن بھی خصوصی نوعیت کے...
کراچی اسلام آباد میں اعلی سطح مذاکرات میں شریک دنیا کی پانچ اہم شخصیات کون ہیں؟ جے ڈی وینس سیاسیات فلسفے اور...
اسلام آباد ایران امریکہ مذاکرات اپ ڈیٹ چار حفاظتی حصار ، وی وی آی پیز کے قریب پہلا حفاظتی حصار امریکی...
کراچی یورپ کے ایوی ایشن سیفٹی ریگولیٹر نے دائرہ کار کی تمام ایئر لائنز کو مشرق وسطیٰ اور خلیجی فضائی حدود سے...