لاہور (خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ یوتھ سکلز ڈے پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ورلڈ یوتھ سکلز ڈے پائیدار مستقبل کی تعمیر میں نوجوانوں کے اہم کردار کو سمجھنے کا دن ہے۔نوجوانوں کو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں ترقی کے لیے درکار مہارتوں سے روشناس کرنا چاہیے۔ انہو ں نے کہاکہ پنجاب حکومت اپنے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ عالمی جاب مارکیٹ میں مسابقت کے لیے نوجوانوں کیلئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ناگزیرہے۔انہو ں نے کہاکہ چیف منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت ٹیوٹا کورسز کیلئے طلبہ کی تعداد بتدریج 40 ہزار کرینگے۔ طلبہ کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مڈل ٹیک، میٹرک ٹیک اور انٹر میڈیٹ ٹیک متعارف کروا رہے ہیں۔ پنجاب کے ہر نوجوان کو معاشی خود مختاری کے لیے ہنر مند بنانا ہمارا ویژن ہے۔
اسلام آ باد وفاقی وزارت برائے مذہبی امور برائے بین المذاھب ہم آہنگی کے زیر انتظام وساکھی میلہ اور327 ویں...
کراچی تجزیہ کاروں مظہر عباس، سلیم صافی، فخر درانی، اعزاز سید، بینظیر شاہ، محمل سرفراز، ڈاکٹر منہاس مجید اور...
کراچی امریکاایران جنگ بندی ،پاکستان دوبارہ عالمی سفارتکاری کے مرکز میں ، فیلڈ مارشل نے واشنگٹن، بیجنگ،...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے سفارتی کردار کا...
اسلام آ باد کرا چی پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں کامیاب آپریشن، 18 غیر ملکی عملہ ریسکیو،وزیراعظم کا اظہا ر...
اسلام آ باد دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے ...
اسلام آبادمالی سال 2026 میں 3.5 فیصد شرحِ نمو کے تخمینے کے باوجود، ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبردار کیا ہے کہ...
کراچی بلوم برگ کا کہنا ہے لبنان کو اچانک جنگ بندی ڈیل میں شامل کیا گیا۔ جبکہ سی این این کے مطابق ٹرمپ کی نیتن...