شہبازشریف کی کے پی شرما کو نیپال کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد

16 جولائی ، 2024

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کے پی شرما کو نیپال کی وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے نومنتخب وزیر اعظم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے متمنی ہیں۔پیر کو ایکس پر اپنی تہنیتی پوسٹ میں وزیر اعظم نے چوتھی بار نیپال کے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھانے پر کے پی شرما کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی کامیابی اور ان کے ساتھ مل کر پاکستان اور نیپال کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں اقوام کے درمیان علاقائی تعاون کے فروغ کے لئے کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔