”میاں تم باتیں تو آدمیوں جیسی کرتے ہو لیکن جذبات گھوڑے جیسے ہیں“، سابق صدر علوی کا رد عمل

16 جولائی ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت کے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی ، سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا اعلان پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر ایکس پر اپنے ردعمل میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کے بعد مشتاق یوسفی مرحوم بہت یاد آئے۔ کچھ دوستوں کی وجہ سے ان سے ایک نیازمندی تھی اور کراچی میں ہر چند ماہ بعد کھچڑی کی دعوت پر ضرور ملاقات ہوتی تھی۔ وہ اپنے ایک دوست مرزا سے کہتے تھے کہ ”میاں تم باتیں تو آدمیوں جیسی کرتے ہو لیکن جذبات تمہارے گھوڑے جیسے ہیں“۔ عارف علوی نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ اس میں عقل کا ذکر نہیں ہے ورنہ وہ کسی اور جانور سے بھی تشبیہ دے سکتے تھے۔