اسلام آباد (جنگ نیوز) سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ 4؍ ناموں جسٹس مشیر عالم ، جسٹس مقبول باقر، جسٹس مظہر عالم اور جسٹس سردار طارق پر غور ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19جولائی کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں ایڈہاک ججز کیلئے 4 ناموں پرغور ہوگا۔ ذرائع نے بتایاکہ چیف جسٹس نے ایڈہاک ججز کیلئے جسٹس ریٹائرڈ مشیرعالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام نامزدکردیے جبکہ نامزد ججز میں جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود کے نام بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈہاک ججز کا فیصلہ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کم کرنے کیلئے کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 3 سال یا اس سے کم عرصے میں ریٹائرڈ جج کو ایڈہاک جج تعینات کیا جا سکتا ہے، سپریم کورٹ کے 4 سابق ججز کو 3 سال کیلئے ایڈہاک جج بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئین کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج تعینات کرنے کیلئے 17 ججز کا ہونا ضروری ہے۔
اسلام آبادخیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن کے مابین بلامقابلہ سینیٹ انتخابات پر اتفاق ہوگیا ۔اطلاعات کے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ...
لاہور پنجاب حکومت نے صوبے میں معدنی وسائل کے شعبے کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک جامع...
کراچی صدر ٹرمپ کو سوجے ہوئے ٹخنوں سے متعلق رگوں کی بیماری کی تشخیص، پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی...
اسلام آ باد بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ سرکاری افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس...
اسلام آبادسربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ انضمام کے بعد فاٹا کے عوام کو کچھ نہیں ملا اور...
اسلام آبادشجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے 71 افراد کیلئے اعلیٰ سول اعزازات کی منظوری، شہدائے وطن...