اسلام آباد (جنگ نیوز) سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ 4؍ ناموں جسٹس مشیر عالم ، جسٹس مقبول باقر، جسٹس مظہر عالم اور جسٹس سردار طارق پر غور ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19جولائی کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں ایڈہاک ججز کیلئے 4 ناموں پرغور ہوگا۔ ذرائع نے بتایاکہ چیف جسٹس نے ایڈہاک ججز کیلئے جسٹس ریٹائرڈ مشیرعالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام نامزدکردیے جبکہ نامزد ججز میں جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود کے نام بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈہاک ججز کا فیصلہ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کم کرنے کیلئے کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 3 سال یا اس سے کم عرصے میں ریٹائرڈ جج کو ایڈہاک جج تعینات کیا جا سکتا ہے، سپریم کورٹ کے 4 سابق ججز کو 3 سال کیلئے ایڈہاک جج بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئین کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج تعینات کرنے کیلئے 17 ججز کا ہونا ضروری ہے۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے صو بوں اور محکموں کے قرضوں کیلئے شرح سود میں اضافہ کردیا ہے۔ٍمالی سال 2023.24کیلئے...
اسلام آباد نیب سے ایف آئی اے منتقل ہونے والے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2کیس کی...
اسلام آباد کیا مجوزہ آئینی ترمیمی بل آج پیش کیا جائیگا، قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہیں،قومی اسمبلی...
اسلام آباد 26 ویں آئینی ترمیم،41آزاد میں سے5کھل کر حمایت میں ووٹ دینگے امکان ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منکی پاکس سے بچاؤ کی تمام تر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے...
اسلام آباد 8ستمبر کی شب جلسے کے بعد وزیراعلیٰ KPکی پراسرار گمشدگی ؛حقیقت سامنے آگئی،8ستمبر کو سنگجانی کے...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے افغانستان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبیورو کریسی کے گریڈ بیس کے افسروں کی گریڈ 21میں ترقی کیلئے لازمی تر بیتی کورس...