یوٹیلیٹی سٹورزپر ریلیف کیلئے وزیراعظم کا نیا پیکجECCکو بھجوا دیا گیا

16 جولائی ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) یوٹیلیٹی سٹورزپر ریلیف کیلئے وزیراعظم کا نیا پیکجECCکو بھیجوا دیا گیا،نئےریلیف پیکج کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور چاول پرسبسڈی میں تین سو فیصد کااضافہ تجویز کردیا گیا-دالوں اور چاول پر فی کلو 75 روپے اور گھی کے فی کلو پر مزید 30 روپے کا ریلیف دینے کی تجویز ہے-دال چنااورٹوٹاچاول پرفی کلو سبسڈی موجودہ پچیس روپےسےبڑھاکر ایک سوروپے اورگھی پرفی کلوسبسڈی سترروپےسے بڑھاکر ایک سو روپےکرنے کی تجویز ہےجبکہ چینی پر بھی فی کلوکےحساب سےسبسڈی بڑھانے کا منصوبہ ہے البتہ آٹے پرسبسڈی کاموجودہ ماڈل برقرار رکھنےکی تجویز ہے-یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نےسمری ای سی سی کی منظوری کے لیے وزارت صنعت وپیداوار کو بھجوادی ۔ حکو متی ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم کے نئے ریلیف پیکج کے تحت دال چنا،ٹوٹا چاول، گھی اورچینی پرسبسڈی بڑھاکر شہریوں کو بنیادی اشیاء پرمزید ریلیف دینے کا پلان ہے۔