PTIپر پابندی کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین،بیرسٹرگوہر

16 جولائی ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ نو بال اور مایوس کن ہے، ہمیں حکومت کے ارادوں کا علم تھا، حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فل بنچ کے فیصلے کی توہین ہے، عمران خان قانون کی بالادستی اور جمہوریت کیلئے آخری بال تک کھیلے گا، یہ فارم 45اور مخصوص نشستوں سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، سائفر کا کیس ہائیکورٹ سے ختم ہوگیا اس پر کہاں کی پابندی بنتی ہے،محرم کے بعد 27جولائی کو پی ٹی آئی کا بہت بڑا جلسہ ہوگا،حکومت کے ہتھکنڈوں کا مقابلہ پارلیمنٹ اور سڑکوں پر کریں گے۔وہ جیوکے پروگرام’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔