اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہبازشریف نے اہم تعیناتی کردی ۔احسان صادق کو ڈی جی نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈکاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیرارزم اتھارٹی تعینات کردیاگیا۔ پولیس سروس گریڈ 21کے احسان صادق کی تعیناتی 3 سال کے لیے کنٹریکٹ پر کی گئی۔ احسان صادق کی بطور ڈی جی تعیناتی کا اطلاق 15 جولائی 2024 سے ہوگا ۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ احسان صا دق اس سے قبل ڈی جی نیشنل پولیس بیورو کے عہدے پر تعینات تھے۔ وہ مدت ملازمت مکمل کرکے 14 جو لائی کو ریٹائر ہو ئے تھے۔دریں اثنا ء صدر مملکت نے انفار میشن گروپ کے گریڈ21 کے ریٹائرڈ افسر اختر منیر کو دو سال کے کنٹر یکٹ پر پر یس سیکر ٹری مقرر کرنے کی منظو ری دی ہے۔ وہ اس سے قبل بھی بطو ر ریگولر افسر اسی عہدے پر فائز تھے۔ در یں اثناء وفاقی حکومت کے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ انفارمیشن گروپ گریڈ 18 کی افسر اور وائس چیئرمین سینٹرل بورڈ آف فلمز سینسرز نریتا فرحان کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈیپوٹیشن پر سیکشن افسر دفاعی پیداوار ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکشن افسر امبرین اشفاق کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وفاقی وزارت تعلیم تبادلہ کیا گیا ہے، مزید برآں سیکشن افسر وزیراعظم دفتر عباس علی شاہ کی خدمات اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریوینیوز کو واپس کی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر تبادلوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر د یے ہیں۔
یروشلم اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں حضرت عیسیٰؑ سے منسوب مجسمے کی بیحرمتی کرنے والے فوجی کی سوشل میڈیا پر...
کراچی صدر ٹرمپ کے مذہبی حامی ناراض، مسیح سے خود کو ملانا اور پوپ سے تنازع مہنگا پڑ گیا۔ اے آئی تصاویر پر...
اسلام آباد ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافے کا خدشہ، ایران کے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کیے...
مردان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مردان ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے...
دبئی دبئی حکومت نے “ورک فرام پارک” کے نام سے ایک نیا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت شہری اور...
بنوں تھانہ کینٹ کی حدود کرم گڑھی اڈا میں موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے2 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے...
کراچی آبنائے ہرمز سے گزرنے والا پاکستانی جہاز خام تیل لےکر کراچی پورٹ پہنچ گیا ۔کے پی ٹی ذرائع کے مطابق...
ویٹی کنکیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی دعوت مسترد کر...