رشوت لینے کا الزام، فواد چوہدری کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

16 جولائی ، 2024

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سپیشل جج انٹی کرپشن راولپنڈی ڈویژن علی نواز بھکر نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے رشوت لینے کے الزام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف درج کیس کی سماعت آٹھ اگست تک ملتوی کر دی، گزشتہ روز فواد چوہدری وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے تاہم استغاثہ کی طرف سے چالان پیش نہ کئے جانے پر کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔