بنوں(نمائندہ جنگ) سیکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، تمام دہشتگردوں کو مار دیا گیا ، آپریشن میں 3سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 53 زخمی ہو گئے،دہشت گردوں نے بارود سے بھاری گاڑی کینٹ کی باہر والی دیوار اور سپلائی ڈپوکیساتھ ٹکرائی ،زورداردھماکہ،کئی مکان ودنیں متاثر، دیواریں گرنے سے کئی افرادزخمی،دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسزکاطویل آپریشن،کئی گھنٹے فائرنگ کاتبادلہ،خواتین سمیت53 زخمی،اعلیٰ الصبح دہشت گردوں نے بارود سے بھاری گاڑی کینٹ کی باہر والی دیوار اور سپلائی ڈپوکیساتھ ٹکرائی ، کوہاٹ گیٹ اور جمعہ خان روڈ کے درمیاں واقع سپلائی ڈپو پر دہشتگردوں نے حملہ کرتے ہوئے بارود سے بھاری گاڑی دیوار کے ساتھ ٹکرا کر زور دھماکہ ہوا ، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ نزدیکی علاقوں کے مکانات متاثر جبکہ دکانات کے شٹر اور شیشے ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں چار خواتین سمیت 7افراد زخمی ہوگئے دھماکے کی شدت کی وجہ سے بنوں شہر کے سرکاری دفاتر مارکیٹوں اور سپلائی لائن میں کئی گھروں کی دیواریں گرنے سے بھی کئی افراد زخمی ہوئے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کی جانب جانے والے راستوں کو مکمل طور پر سیل کرکے آپریشن شرو ع کیا گیا جوکہ کئی گھنٹے تک جاری رہا آپریشن میں ایس ایس جی کمانڈوز ، ایف سی نے حصہ لیا بنوں شہر کے اکثر یتی علاقوں میں بالا خانوں پلازوں اور دکانات کے ششے گرنے سے بھی کئی افراد زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔
ملتان پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں7افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں قمر...
میلسی کمسن لڑکی کونوجوان نے اغواکر لیا،تفصیل کے مطابق چک نمبر 171 ڈبلیو بی کے طاہر حسین نے مترو پولیس کو بتایا...
ملتان ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو، سی پی او صادق علی ڈوگر اور ایس ایس پی آپریشن حسن رضا کھاکھی نےخانقاہ...
ملتان جمیل القرآن اکیڈمی ممتاز آباد کے زیراہتمام جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں تیسری سالانہ میلاد ریلی کا...
ملتان میلاد فائونڈیشن پاکستان میں شامل بزم عاشقان رسولؐ اور دعوت محمدی و الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر...
میلسی ڈاکوؤں کاسابق وائس چیئرمین کی رہائش گاہ پر دھاوا،اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 35 لاکھ روپے سے زائد رقم اور...
ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے احتجاجی جنرل باڈی اجلاس سے صدر محمد عمران خان خاکوانی اور جنرل سیکرٹری...
ملتان پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،...