لاہور ( این این آئی)پنجاب نویں اور دسویں محرم الحرام پر موبائل سروس کہاں بند ہو گی تعین ہوگیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب کے اکثریتی اضلاع میں موبائل سروس بحال رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، اٹک، جہلم، چکوال، ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور چنیوٹ میں موبائل سروس بحال رہے گی۔ اسی طرح پنجاب کے دس اضلاع میں موبائل سروس صرف جزوی طور پر معطل ہوگی۔ ان اضلاع میں گوجرانولہ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، منڈی بہاوالدین، وزیر آباد، راجنپور، فیصل آباد، بہاولنگر اور حافظ آباد شامل ہیں۔ یار رہے کہ ان اضلاع میں بھی موبائل سروس صرف جلوس اور مجالس والے علاقوں میں ہی معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ نے بتایا کہ کسی بھی شہر میں مکمل طور پر موبائل سروس معطل نہیں کی جائے گی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کیلئے مخصوص مقامات پر جزوی طور پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملتان پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں7افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں قمر...
میلسی کمسن لڑکی کونوجوان نے اغواکر لیا،تفصیل کے مطابق چک نمبر 171 ڈبلیو بی کے طاہر حسین نے مترو پولیس کو بتایا...
ملتان ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو، سی پی او صادق علی ڈوگر اور ایس ایس پی آپریشن حسن رضا کھاکھی نےخانقاہ...
ملتان جمیل القرآن اکیڈمی ممتاز آباد کے زیراہتمام جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں تیسری سالانہ میلاد ریلی کا...
ملتان میلاد فائونڈیشن پاکستان میں شامل بزم عاشقان رسولؐ اور دعوت محمدی و الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر...
میلسی ڈاکوؤں کاسابق وائس چیئرمین کی رہائش گاہ پر دھاوا،اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 35 لاکھ روپے سے زائد رقم اور...
ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے احتجاجی جنرل باڈی اجلاس سے صدر محمد عمران خان خاکوانی اور جنرل سیکرٹری...
ملتان پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،...