اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کے لئے جدید ہنر و پیشہ ورانہ تعلیم میں سرمایہ کاری کیلئے پُر عزم ہے،نوجوانوں کو ہر شعبہ زندگی میں ترقی اور باوقار روزگار کیلئے جدید ہنر و پیشہ ورانہ تربیت یقینی بنائینگے۔عالمی یومِ ہنر برائے نوجواناں کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کو روشن کرنے کیلئے نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ حکومت اپنے نوجوانوں کو جدید تعلیم، یکساں ترقی کے مواقع کیساتھ ساتھ دنیا سے مقابلہ کرنے کیلئے جدید پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کر رہی ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 3 لاکھ اور جدید زراعت کیلئے 1 ہزار نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کیلئے چین بھیجنے کا اقدام ، جو ان کے حالیہ دورہ چین کے دوران طے پایا ، حکومت کے اسی عزم کا اعادہ ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ قومی سطح پر بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیتی پروگرامز جاری ہیں جہاں سے فارغ التحصیل لاکھوں طلبا پاکستان اور پاکستان سے باہر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔
اسلام آباد قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت،ریڈ زون، پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ چھتوں پر لگے سولر پینلز سے گرڈ کو...
اسلام آباد پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کے گریڈ 17تا 22کے9افسران رواں سال 2025ء میں60 سال عمر پوری ہونے پرسروس...
اسلام آ باد ہیلتھ سروسز اکیڈمی پریئر لرننگ ریکگنیشن پروگرام کے تحت ایک منفرد ہیلتھ کیئر ورک فورس ایکسپورٹ...
راولپنڈی سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 459 سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشن...
شکر گڑھ وفاقی وزیر احسن اقبال نےموضع پھلواڑی میں جعفر ایکسپریس آپریشن میں شہید اکمل کے گھر میڈیا سے بات...
اسلام آباد جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردار...
اسلام آباد وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1446ھ مطابق 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا،6لاکھ 5ہزار...