اسلام آباد (رانا غلام قادر ) وفاقی اور صو بائی بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس ( ایم سی ایم سی )کیلئے مختلف سروسزگروپس اور صو بوں کے 173 افسر نامزد کردیے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو مراسلہ ارسال کر دیا۔کورس 19 اگست سے 25 اکتوبر 2024 تک منعقد ہو گا۔کورس بیک وقت نِمز کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں منعقد ہو گا۔ نامزد افسران کو 16 اگست 2024 کو متعلقہ تربیتی مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 2 افسر کورس کیلئے نامزد کئے گئے ہیں جن میں اسسٹنٹ رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان سہیل احمد اوراسسٹنٹ رجسٹرار، آفس انچارج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نزیر محمد شامل ہیں۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے 6 افسر کورس کیلئے نامزد کئے گئے ہیں جن میںسعد اللہ خان، قمر شہزاد، ظہیر احمد، شہزاد جاوید، اللہ رکھا، محمد فیاض افضل شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 7 افسر کورس کیلئے نامزد کئے گئے ہیں جن میںمحمد یوسف، عبدالقیوم، فصیح الدین، فرید الله، ذیشان خان، سلطان، پرویز احمد کلہور شامل ہیں۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 25 افسر مِڈ کیریئر منیجمنٹ کورس کیلئے نامزد کئے گئے ہیں جن میں ڈپٹی کمشنر فیصل آ باد عبد اللہ نیر شیخ ‘ رانا عدیل تصور ‘ ڈپٹی کمشنر چکوال قرت العین ملک ‘ ڈپٹی کمشنر لاہور آ فاق وزیر ‘ جہانزیب ‘ ڈپٹی کمشنر راجن پور منصور احمد خان ‘ ڈی سی شکار پور الطاف احمد ‘ ڈی سی ٹنڈو محمد خان دھر مون‘ بشری اقبال رائو‘ ڈی سی لاڑکانہ شرجیل نور ‘ بتول اسدی ‘ رابعہ ریاست ‘ ڈی سی ڈیرہ ا سمعیل خان منصو ر ارشد ‘ ملیحہ جمال ‘ ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ ‘ ڈی سی ملیر عرفان سلام ‘ محمد وقاص راجپوت ‘ ڈی سی ر حیم یار خان خرم پرویز ‘ محمد زبیر خان ‘ بلال سلیم اور محمد بلال شاہد رائو شامل ہیں۔ پولیس سروس آف پاکستان کے 20 افسرنامزد کئے گئے ہیں جن میں ملک جمیل ظفر ‘ محمد ہاشم ‘ سید عزیز ‘ وسیم ریاض ‘ دوست محمد ‘ محمد عمر خان ‘ زبیر نذیر احمد شیخ ‘ محمد طا رق نواز ‘ محمد عمران ‘ سوہائی عزیز ‘ سید اسد مظفر ‘ محمد ظفر ‘ احمد نواز شاہ ‘ محمد سمیع ملک ‘ عطا ء الر حمن ‘ محمد عمران ‘ محمد سرفراز ورک ‘ علی بن طا رق ‘ نجم الحسن لیا قت اور تصور اقبال شامل ہیں۔
ماسکوصدر ٹرمپ کے دورۂ بیجنگ کے بعد پیوٹن کا چین جانے کا اعلان، روسی صدر 19اور 20 مئی کو چین جاکرچینی صدر...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے میجر جنرل مجدی ہلال کی قیادت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آ باد 212 ارب روپے مالیت کا جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آ بادپراجیکٹ بیورو کریسی کےروا...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
کراچی ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخ کا ظالم ترین بادشاہ...