PTIپر پابندی،ہوم ورک مکمل کرلیا، ثبوت بھی اکٹھے کرلئے،عطاءتارڑ

16 جولائی ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے اور ثبوت بھی اکٹھے کرلیے ہیں، سپریم کورٹ کے سامنے ثبوت رکھیں گے کہ کیسے پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کی گئی، تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی کا اعلان کر کے سیاسی خودکشی کی ہے، حکومت نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑا مارا ہے، یہ چاہتے ہیں کہ ان کا جلد دھڑن تختہ ہو اور یہ ملک چھوڑ کر بھاگ جائیں، تحریک عدم اعتماد کیلئے پیپلز پارٹی سے بات کرسکتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا کہ حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی بھی ہمارے ساتھ کھڑی ہے انہیں کسی چیز پر اعتراض نہیں ہے، سائفر کیس کے ری ٹرائل کیلئے سپریم کورٹ جائیں گے۔