اسلام آباد (ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ منسوخی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ جلسہ کرنا ان کا آئینی حق ہے میں انکی درخواست کو منظور کرتا ہوں،شعیب شاہین نے کہا کہ ہمارے علاوہ سب کو جلسے جلوسوں کی اجازت ہے، چیف کمشنر سے ملاقات کی تو ڈائرکٹ کہا کہ میرا آرڈر موجود ہے، جلسہ نہیں ہوسکتا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو عدالتی حکم کے باوجود جلسے کی اجازت نہ دینے پرچیف کمشنر کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے دلائل دیے۔ شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ 4 مہینے سے ہم جلسے کی اجازت مانگ رہے ہیں، جلسے کی اجازت ملی تو رات کی تاریکی پر جلسہ منسوخ کردیا گیا۔ ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ محرم الحرام کی وجہ سے ہم نے جلسہ منسوخ کیا، محرم کے 40ویں تک مجالس ہوتی ہیں اسی وجہ سے پولیس وہاں انگیج رہے گی، شعیب شاہین نے کہا کہ فیض آباد دھرنا والے کیا انکی اجازت سے بیٹھے ہیں۔ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ محرم کے بعد یہ جہاں جلسہ کرنا چاہے جگہ اور تاریخ بتا دیں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ جلسہ کرنا انکا آئینی حق ہے میں انکی درخواست کو منظور کرتا ہوں، لاء اینڈ آرڈر کے قانون پر آپ نے لوگوں کی بنیادی انسانی حقوق برباد کیے ہیں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ یہ تو ابھی محرم کا کہا جارہا ہے باقی سب کو پتہ ہے کہ کون کیا کررہا اور کس کے کہنے پر کررہا۔ شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں جلسے کی اجازت دیں، ہم اپنی سیکورٹی کے تمام معاملات خود دیکھ لیں گے۔ عدالت نے دونوں فریقین کو بیٹھ کر معاملے کا حل نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک چیف جسٹس کی عدالت میں مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشانِ پاکستان کے اعزاز...
اسلام آباد پورے ملک میں917غیر قانونی پیٹرول پمپس بند کردیئے گئے ہیں ۔ وزارت توانائی میں ذرائع کے مطابق...
بیروت ، کراچی لبنان اور غزہ میں پناہ گزین کیمپوں، طبی مراکز پر اسرائیلی بمباری، درجنوں شہید ، غزہ...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈانے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، لوگوں کو...
اسلام آباد چیف جسٹس کو عدالت میں دھمکی دینے والا PTI وکیل گرفتارمصطفین کاظمی ایڈووکیٹ کو انسداد دہشت گردی کی...
ڈھاکہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت کئی ممالک سے اپنے ہائی کمشنر اور سفیروں کو واپس بلا لیا ۔کشمیر...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب...
اسلام آباد ی دارالحکومت میں رات گئے تک سیاسی، حکومتی اور پارلیمانی سرگرمیاں ، ڈی چوک پر دھاوا بولنے اور...