35ارکان قومی اسمبلی کے PTI وابستگی کے حلف نامے جمع

16 جولائی ، 2024

اسلام آباد(ایجنسیاں) مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے 35ارکان قومی اسمبلی نے تحریک انصاف سے وابستگی کے حلف نامے جمع کرا دیئے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے 9 ایم پی ایز نے بھی وابستگی سرٹیفکیٹ پارٹی کو جمع کرا دیئے، پنجاب سے 100 سے زائد ارکان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے سرٹیفکیٹ جمع کرائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین بیرسٹر گوہر‘عمر ایوب اور علی اصغر نے تاحال وابستگی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرائے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت خیبرپختونخوا اسمبلی کے 70 سے زائد ممبران نے بھی حلف نامے جمع کرا دیئے۔ ذرائع کے مطابق ممبران نے حلف نامے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے پاس جمع کرائے، باقی ممبران بھی جلد حلف نامے جمع کرائیں گے۔صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے بتایا کہ سنی اتحاد کونسل سے واپس پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔