پاکستان بیت المال کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ضم کرنیکی تجویز پر غور

16 جولائی ، 2024

اسلام اباد( شکیل اعوان خصوصی رپورٹر) معلوم ہوا ہے کہ پاکستان بیت المال کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ضم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں اداروں کا مقصد ایک ہی ہے تو ان دونوں اداروں کو یکجا کر دیا جائے ایک تجویز یہ بھی ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو پاکستان بیت المال میں ضم کر کے ایک ادارہ پاکستان بیت المال رکھا جائے اور دوسری تجویز یہ ہے کہ بیت المال کو ضم کر کے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بھی ایک ادارے کے طور پر لے کر اگے چلا جائے پاکستان بیت المال کے ایم ڈی کی تاحال تعیناتی نہ ہونے کی بھی بڑی وجہ یہ ہے کہ دونوں اداروں کو یکجا کر کے ایک دوسرے میں ضم کر لیا جائے تاہم اس بارے میں پاکستان پیپلز پارٹی نہیں مان رہی اور دونوں داروں کو الگ الگ رکھنے پربضد ہے ذرائع کا دعوی ہے کہ ائندہ چند دنوں میں اس حوالے سے باقاعدہ حکومت حتمی فیصلہ لے گی۔