اسلام آباد (این این ائی)الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکلا کو سٹے ختم کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں توروزانہ سماعت کے لیے تیار ہوں،جب تک ہائی کورٹ کاسٹے آرڈر موجود ہے،کچھ نہیں ہوسکتا ۔الیکشن ٹربیونل میں اسلام آباد کے حلقوں این اے 46، این اے 47، این اے 48 میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔ٹربیونل نے وکیل شعیب شاہین سے سوال کیا کہ آپ کے پاس تو تمام فارمز آ گئے ہیں اب کیا چاہیے؟ وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ میں اپنے کیس کی بات کروں گا مجھے فارمز نہیں ملے۔جسٹس طارق جہانگیری نے شعیب شاہین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ نے ٹرائل آگے بڑھانے پرسٹے دیا ہے، ہم نے تینوں ایم این ایز کو طلب کیا تھا، روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کرنے کا بھی حکم دیا تھا، میں تو روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کیلئے تیار ہوں، آپ جا کر سٹے ختم کرائیں، تمام فریقین کی جانب سے جواب آ چکا، ایک ہفتے کے اندر کیس نے ختم ہونا ہے، اگر میں 20 صفحات پر فیصلہ دوں اور کیس دوسرے ٹربیونل میں چلاجائے پھر کیا ہو گا، جب تک ہائی کورٹ کےسٹے آرڈر فیلڈ میں ہے تو کچھ نہیں ہوسکتا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالتی آرڈر پر فریقین نے ابھی تک عمل درآمد ہی نہیں کیا، ای ایم ایس ریکارڈ جمع کرانے کے لیے ریٹرننگ افسر کو عدالت نے حکم دیا تھا۔الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ 22 جولائی کو چیف جسٹس نے سماعت کرنی ہے، اگر سٹے ختم ہو گیا تو ہم سماعت جاری رکھیں گے۔
ملتان پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں7افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں قمر...
میلسی کمسن لڑکی کونوجوان نے اغواکر لیا،تفصیل کے مطابق چک نمبر 171 ڈبلیو بی کے طاہر حسین نے مترو پولیس کو بتایا...
ملتان ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو، سی پی او صادق علی ڈوگر اور ایس ایس پی آپریشن حسن رضا کھاکھی نےخانقاہ...
ملتان جمیل القرآن اکیڈمی ممتاز آباد کے زیراہتمام جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں تیسری سالانہ میلاد ریلی کا...
ملتان میلاد فائونڈیشن پاکستان میں شامل بزم عاشقان رسولؐ اور دعوت محمدی و الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر...
میلسی ڈاکوؤں کاسابق وائس چیئرمین کی رہائش گاہ پر دھاوا،اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 35 لاکھ روپے سے زائد رقم اور...
ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے احتجاجی جنرل باڈی اجلاس سے صدر محمد عمران خان خاکوانی اور جنرل سیکرٹری...
ملتان پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،...