نئی دہلی (خبر ایجنسی)بھارت کے زیر کنٹرول شورش زدہ ریاست کشمیرمیں مجاہدین کے ساتھ ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر سمیت کم از کم چار بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر سے تقریبا 205کلومیٹر جنوب مشرق میں ڈوڈا ضلع کے ڈیسا کے جنگلات میں پیر کی رات فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔بھارتی فوج کے مطابق پولیس اور فوجی دستوں کے مشترکہ دستوں نے جنگلاتی علاقے کے اندر سرچ آپریشن شروع کیا جس کے بعد فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق جوانوں کو نقصان پہنچا ہے اور علاقے میں اضافی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں آپریشنز تاحال جاری ہے۔حکام نے ابھی تک ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی ۔تاہم مقامی میڈیا رپورٹس میں فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پانچ زخمی فوجیوں میں سے چار دم توڑ چکے ہیں۔
ٹوبہ ٹیک سنگھوریام روڈ پر موٹروے انٹرچینج کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم،2خواتین اور بچے...
لاہور افغانیوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کئے جانے کا انکشاف ہو ا ڪہے۔ایف آئی اے نے تحقیقات کرتے ہوئے ادارہ کے...
قاہرہ مصر نے پیجر حملوں کے بعد لبنان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔ مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالطی نے لبنانی...
لاہور بھارت نے چین کو شکست دیکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ بھارت کی طرف سے جوگراج سنگھ...
کراچی خیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر...
پشاورپاکستان پیپلز پارٹی نے افغانستان کے سفارتی حکام کی جانب سے قومی ترانے کی مبینہ بے توقیری پر...
راولپنڈی سندھ ہائی کورٹ نے 2سگے بھائیوں سمیت14لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں پرسماعت کرتے ہوئے ریماکس...
لندن فارمیسیز کا فنڈز کی کمی کے خلاف احتجاج، ورک ٹو رول پر عمل کا فیصلہ، اس فیصلے کی صورت میں فارمیسیز نسبتاً...