اقوام متحدہ (خبرایجنسی)اقوام متحدہ نے بچوں کے حفاظتی ٹیکوں میں تیزی لانے کا مطالبہ کرتے ہوئی خبردار کیا ہے کہ گزشتہ سال بچوں کی عالمی ویکسینیشن کا عمل رکنے سے 27لاکھ بچے ویکسین سے محروم ہوگئے تھے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ کابچوں کا فنڈ (یونیسف) 14 بیماریوں کے خلاف قومی حفاظتی ٹیکوں کی کوریج کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ جامع ڈیٹا سیٹ فراہم کرتے ہیں۔ ان اداروں کے تخمینہ میں حفاظتی ٹیکوں میں تیزی لانے،بحالی اورنظام کو مضبوط بنانے کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔دونوں اداروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2019 میں وبا سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی رفتار 2023 میں سست ہوگئی تھی،اور بہت سے بچے زندگی بچانے والی ان ویکسینز خاص طور پر خسرہ سے بچاو کی ویکسین سے محروم رہ گئے تھے، نئے اعداد و شمار کے مطابق تقریبا چار میں سے تین شیر خواربچے ایسے ممالک میں ہیں جہاں ویکسین کی کم کوریج کی وجہ سے خسرہ کی وبا میں اضافہ ہورہا ہے۔یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹرکیتھرین رسل کاکہنا ہے کہ تازہ ترین رجحانات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت سے ممالک بہت زیادہ بچوں کو نظر انداز کررہے ہیں،امیونائزیشن کے فرق کو ختم کرنے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...