راولپنڈی(صباح نیوز) توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں راولپنڈی نیب کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی سے چار گھنٹے تفتیش کی،جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے تفتیش کی۔ نیب کی تفتیشی ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کر رہے تھے۔ذرائع کے مطابق بلغاری سیٹ کی کم قیمت لگوانے کے حوالے سے بھی سوالات پوچھے گئے، ملزمان سے اختیارات کے ناجائز استعمال، غیر قانونی طور پر سرکاری اثاثوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام کے بارے بھی سوالات کیے گئے، ملزمان سے توشہ خانہ پروسیجر2018 کی خلاف ورزی پر بھی سوالات کیے گئے۔ عمران خان اور بشری بی بی سے تفتیش کا منگل کو تیسرا روز تھا۔ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے گزشتہ روز بھی عمران خان اور بشری بی بی سے3گھنٹے سے زائد تفتیش کی تھی۔جیل ذرائع نے بتایا کہ نیب ٹیم نے13جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی توشہ خانہ میں گرفتاری ظاہر کی تھی، عدالت نے14جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا،عدالت نے توشہ خانہ نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے جیل میں تفتیش کی ہدایت کر رکھی ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھوریام روڈ پر موٹروے انٹرچینج کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم،2خواتین اور بچے...
لاہور افغانیوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کئے جانے کا انکشاف ہو ا ڪہے۔ایف آئی اے نے تحقیقات کرتے ہوئے ادارہ کے...
قاہرہ مصر نے پیجر حملوں کے بعد لبنان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔ مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالطی نے لبنانی...
لاہور بھارت نے چین کو شکست دیکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ بھارت کی طرف سے جوگراج سنگھ...
کراچی خیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر...
پشاورپاکستان پیپلز پارٹی نے افغانستان کے سفارتی حکام کی جانب سے قومی ترانے کی مبینہ بے توقیری پر...
راولپنڈی سندھ ہائی کورٹ نے 2سگے بھائیوں سمیت14لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں پرسماعت کرتے ہوئے ریماکس...
لندن فارمیسیز کا فنڈز کی کمی کے خلاف احتجاج، ورک ٹو رول پر عمل کا فیصلہ، اس فیصلے کی صورت میں فارمیسیز نسبتاً...