بیجنگ(صباح نیوز)پاکستان اور چین نے چین پاک اقتصادی راہداری کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا ہے جو ایک خطہ ایک شاہراہ اقدام کا اہم منصوبہ اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا اہم ستون ہے۔اس عزم کا اعادہ ترقی و منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال اور چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے چیئرمین ZHAO CHENXIN کے درمیان بیجنگ میں ایک ملاقات کے دوران کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا مشترکہ عزم اجاگر کیا گیا۔ملاقات کے دوران فریقین نے سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل اور اعلی قیادت کی سطح پر ہونے والے معاہدے کی روشنی میں منصوبے پر کام کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے علاقے کی سماجی اقتصادی ترقی، تجارت اور زمینی رابطوں کے فروغ میں سی پیک کے منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ملاقات میں ایم ایل ون منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے، شاہراہ قراقرم کے متاثرہ حصوں کی تعمیرنو اور سکھر حیدر آباد موٹروے کی تعمیر پر بھی گفتگو ہوئی جو کراچی پشاور موٹروے نیٹ ورک کا واحد نامکمل حصہ ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھوریام روڈ پر موٹروے انٹرچینج کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم،2خواتین اور بچے...
لاہور افغانیوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کئے جانے کا انکشاف ہو ا ڪہے۔ایف آئی اے نے تحقیقات کرتے ہوئے ادارہ کے...
قاہرہ مصر نے پیجر حملوں کے بعد لبنان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔ مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالطی نے لبنانی...
لاہور بھارت نے چین کو شکست دیکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ بھارت کی طرف سے جوگراج سنگھ...
کراچی خیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر...
پشاورپاکستان پیپلز پارٹی نے افغانستان کے سفارتی حکام کی جانب سے قومی ترانے کی مبینہ بے توقیری پر...
راولپنڈی سندھ ہائی کورٹ نے 2سگے بھائیوں سمیت14لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں پرسماعت کرتے ہوئے ریماکس...
لندن فارمیسیز کا فنڈز کی کمی کے خلاف احتجاج، ورک ٹو رول پر عمل کا فیصلہ، اس فیصلے کی صورت میں فارمیسیز نسبتاً...