تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

17 جولائی ، 2024

اسلام آباد (خبرایجنسی) پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کومستردکردیا ہے، پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ نااہل، نالائق اور بے رحم مینڈیٹ چور حکومت تاریخ کی سب سے بڑی عوام دشمن سرکار بن کر سامنے آئی ہے،مہنگے ایندھن اور مہنگی ترین بجلی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اور معیشت کا بھرکس نکال دیا ہے اب سڑکوں پر نکلے تو چوروں، ڈاکوں اور مجرموں کے محاسبے کے بغیر واپس نہیں لوٹیں گے۔