پشاور(آئی این پی)خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبے کے ایک لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلی ٰخیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں لوڈشیڈنگ سے پریشان غریب خاندانوں کو سولر سسٹم دینے کی ہدایت کی ہے۔صوبائی حکومت کے تحت خیبرپختونخوا کے غریب خاندانوں کو 2 کے وی کا سولر سسٹم دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسپتالوں میں چلڈرن ایمرجنسی رومز اینڈ ٹیلی میڈیسن سینٹر کے قیام پر غور کیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا ٹیلی میڈیسن سینٹرز کے قیام کا مقصد بچوں کی شرح اموات میں کمی لانا ہے،سینٹرز سے بچوں کو ایمرجنسی علاج کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی،صوبے میں9 ایمرجنسی رومز اور 100 ٹیلی میڈیسن سینٹر کے قیام کی تجویزہے۔ اس موقع پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کابینہ کی منظوری سے ایمرجنسی رومزاور سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائیگا ،انہوں نے جلد ہوم ورک مکمل کرکے کابینہ کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
ٹوبہ ٹیک سنگھوریام روڈ پر موٹروے انٹرچینج کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم،2خواتین اور بچے...
لاہور افغانیوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کئے جانے کا انکشاف ہو ا ڪہے۔ایف آئی اے نے تحقیقات کرتے ہوئے ادارہ کے...
قاہرہ مصر نے پیجر حملوں کے بعد لبنان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔ مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالطی نے لبنانی...
لاہور بھارت نے چین کو شکست دیکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ بھارت کی طرف سے جوگراج سنگھ...
کراچی خیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر...
پشاورپاکستان پیپلز پارٹی نے افغانستان کے سفارتی حکام کی جانب سے قومی ترانے کی مبینہ بے توقیری پر...
راولپنڈی سندھ ہائی کورٹ نے 2سگے بھائیوں سمیت14لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں پرسماعت کرتے ہوئے ریماکس...
لندن فارمیسیز کا فنڈز کی کمی کے خلاف احتجاج، ورک ٹو رول پر عمل کا فیصلہ، اس فیصلے کی صورت میں فارمیسیز نسبتاً...