غزہ/انقرہ(صباح نیوز) اسرائیلی فوج کے نصیرات میں گھر پر حملے کے نتیجے میں5بچوں سمیت11فلسطینی شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں بھی گھر پر بمباری سے4فلسطینی شہید اور3زخمی ہو گئے جبکہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ8دنوں کے دوران غزہ میں5پناہ گزیں اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے خدمات انجام دینے والے سب سے اہم ادارے انروا کے اہلکار کا کہنا ہے کہ غزہ میں گزشتہ ہفتے ہونے والے حملے اب تک کے سب سے خونریز حملے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس نے اسرائیلی فوج کا نہ پھٹنے والا اسرائیلی میزائل 2 اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی فوج کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں 2 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا ہے۔ علاوہ ازیں غزہ میں ترک فلسطین فرینڈ شپ ہسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے پر ترکیے نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترک وزارتِ خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ حملے کی ذمے دار اسرائیلی فوج کو عالمی عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ترک وزارتِ خارجہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کا تباہ شدہ ہسپتال کے سامنے تصویریں بنوانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا ثبوت ہے، ہسپتال کو فوجی اڈے کے طور پر استعمال کرنا اسرائیل کی منظم پالیسی کا حصہ ہے۔
لاہور پنجاب کے سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاسز شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا،کمشنرز، ڈپٹی کمشنر ز...
وادی نیلموادی نیلم میں 9سال قبل لاپتہ ہونے والے 3کوہ پیمائوں کی لاشیں مل گئیں۔تفصیلا ت کے مطابق آزاد کشمیر کی...
لاہور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا یہ کہ پاکستان کا 65فیصد نوجوان اس ملک کا مستقبل اور معمار ہے ،سب...
لاہور لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف کارروائی کی درخواست سماعت کے لیے...
پشاورمشیر ِ اطلاعات خیبر پختو نخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سارے پنجاب کی پولیس اسلام آباد میں...
اسلام آ باد سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے نوٹوں کی سیریز کے آرٹ مقابلے جیتنے والوں کا اعلان کر دیا، مقابلوں...
کراچیمختلف ایئر لائنز کی آپریشنل وجوہات کی بنا پرگزشتہ روز فیصل آباد اور پشاور سے3غیرملکی پروازیں منسوخ کر...
کراچیپاک بھارت جنگ میں پاکستان ایئر فورس کا اہم کرداررہا ،اس حوالے سے 7ستمبرکو پاکستان بھر میں یوم فضائیہ...