لندن (پی اے) ملک کی سڑکوں کو محفوظ بنانے کی مہم کے دوران گزشتہ3ماہ کے دوران A13, A12 اور M25 سمیت رہائشی اور دیہی علاقوں کی سڑکوں سے تیز رفتاری کے الزام میں 1,500ڈرائیور پکڑے گئے۔ اس دوران پکڑے گئے لوگوں میں ایک شخص کو70میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے کی اجازت والی سڑک پر 106میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے کے الزام میں پکڑا گیا جبکہ ایک دوسرا شخص ایک رہائشی علاقے میں 30 میل فی گھنٹے کے بجائے66میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی دوڑاتے ہوئے پکڑا گیا۔ روڈ کرائم اور سیفر اسیکس روڈز کی سمنتھا رائٹ نے کہا کہ تیزرفتاری کمیونٹی اور خود گاڑی چلانے والوں دونوں ہی کیلئے خطرناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ گاڑیوں کی رفتار کے قانون پر عمل کرانے والے افسر ٹریفک کے جرائم پر کنٹرول کیلئے بہت اہم کردار ادا کررہے ہیں، کمیونٹی کے ساتھ رابطے اور سڑکوں کو محفوظ بنانے والے اداروں کے تعاون سے ہمیں اپنی پولیس کی سرگرمیاں جاری رکھنے میں بڑی مدد ملتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سڑکوں پر رفتار کی حد پر عملدرآمد کرانے کے ذمہ دار افسران کا مقصد 2040 تک یا اس سے پہلے ہی سڑکوں پر ہونے والی اموات کا سلسلہ بالکل ختم کرنا ہے۔
لاہور پنجاب کے سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاسز شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا،کمشنرز، ڈپٹی کمشنر ز...
وادی نیلموادی نیلم میں 9سال قبل لاپتہ ہونے والے 3کوہ پیمائوں کی لاشیں مل گئیں۔تفصیلا ت کے مطابق آزاد کشمیر کی...
لاہور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا یہ کہ پاکستان کا 65فیصد نوجوان اس ملک کا مستقبل اور معمار ہے ،سب...
لاہور لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف کارروائی کی درخواست سماعت کے لیے...
پشاورمشیر ِ اطلاعات خیبر پختو نخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سارے پنجاب کی پولیس اسلام آباد میں...
اسلام آ باد سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے نوٹوں کی سیریز کے آرٹ مقابلے جیتنے والوں کا اعلان کر دیا، مقابلوں...
کراچیمختلف ایئر لائنز کی آپریشنل وجوہات کی بنا پرگزشتہ روز فیصل آباد اور پشاور سے3غیرملکی پروازیں منسوخ کر...
کراچیپاک بھارت جنگ میں پاکستان ایئر فورس کا اہم کرداررہا ،اس حوالے سے 7ستمبرکو پاکستان بھر میں یوم فضائیہ...