اسلام آباد(صباح نیوز) عمان میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں مسجد میں فائرنگ کے متاثرین سے متعلق ایک ایمرجنسی ہاٹ لائن نے کام شرع کردیا جہاں سے لواحقین اور ورثا رابطہ کرسکتے ہیں۔عمان کے علاقے وادی الکبیر میں مسجد میں فائرنگ کے واقعے کے بعد عمان میں پاکستانی سفیر علی عمران نے ہدایات جاری کی ہے کہ عمان میں موجود پاکستانی وادی الکبیر کی جانب نہ جائیں۔پاکستان سفارت خانہ عمان کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے لیے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانہ بروقت معلومات کی فراہمی اور زخمی پاکستانیوں کو طبی امداد کی فراہمی میں مشغول ہے۔ لواحقین صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔عمان میں پاکستانی سفیر علی عمران نے خولہ اسپتال، ناہدہ اسپتال اور رائل اسپتال کا دورہ کیا۔ زخمیوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان سفارت خانہ عمان پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ واضح رہےکہ امام علی مسجد میں پیش آئے فائرنگ کے واقعے کے شہداء میں 4 پاکستانی بھی شامل ہیں اس حوالے سے پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری نے بتایا کہ عمان حکومت نے کْل 4 افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ واقعے میں اب تک 2 پاکستانیوں کی شہادت کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ سفارتی عملے کے ساتھ رات اسپتال میں موجود تھا، عمان حکام کے ساتھ رابطے میں ہوں۔علی عمران چوہدری نے کہا کہ عمانی حکام حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
لاہور پنجاب کے سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاسز شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا،کمشنرز، ڈپٹی کمشنر ز...
وادی نیلموادی نیلم میں 9سال قبل لاپتہ ہونے والے 3کوہ پیمائوں کی لاشیں مل گئیں۔تفصیلا ت کے مطابق آزاد کشمیر کی...
لاہور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا یہ کہ پاکستان کا 65فیصد نوجوان اس ملک کا مستقبل اور معمار ہے ،سب...
لاہور لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف کارروائی کی درخواست سماعت کے لیے...
پشاورمشیر ِ اطلاعات خیبر پختو نخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سارے پنجاب کی پولیس اسلام آباد میں...
اسلام آ باد سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے نوٹوں کی سیریز کے آرٹ مقابلے جیتنے والوں کا اعلان کر دیا، مقابلوں...
کراچیمختلف ایئر لائنز کی آپریشنل وجوہات کی بنا پرگزشتہ روز فیصل آباد اور پشاور سے3غیرملکی پروازیں منسوخ کر...
کراچیپاک بھارت جنگ میں پاکستان ایئر فورس کا اہم کرداررہا ،اس حوالے سے 7ستمبرکو پاکستان بھر میں یوم فضائیہ...