اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہائوس منتقل کردیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ترجمان یار محمد نیازی کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایت پر صنم جاوید کو کے پی ہائوس منتقل کیا گیا ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کے ہمراہ ان کی فیملی بھی ہے، وہ اہلخانہ کے ہمراہ کے پی ہائوس میں مقیم رہیں گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کے پی صنم جاوید کے والد اور شوہر کے ساتھ رابطے میں تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا تھا۔عدالت عالیہ اسلام آباد نے گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کے ساتھ صنم جاوید کے خلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ۔
ٹوبہ ٹیک سنگھوریام روڈ پر موٹروے انٹرچینج کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم،2خواتین اور بچے...
لاہور افغانیوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کئے جانے کا انکشاف ہو ا ڪہے۔ایف آئی اے نے تحقیقات کرتے ہوئے ادارہ کے...
قاہرہ مصر نے پیجر حملوں کے بعد لبنان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔ مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالطی نے لبنانی...
لاہور بھارت نے چین کو شکست دیکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ بھارت کی طرف سے جوگراج سنگھ...
کراچی خیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر...
پشاورپاکستان پیپلز پارٹی نے افغانستان کے سفارتی حکام کی جانب سے قومی ترانے کی مبینہ بے توقیری پر...
راولپنڈی سندھ ہائی کورٹ نے 2سگے بھائیوں سمیت14لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں پرسماعت کرتے ہوئے ریماکس...
لندن فارمیسیز کا فنڈز کی کمی کے خلاف احتجاج، ورک ٹو رول پر عمل کا فیصلہ، اس فیصلے کی صورت میں فارمیسیز نسبتاً...